اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نجی دورے پر آج دوپہر دو بجے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ لندن میں پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ رانا ثناءاللہ پارٹی قائد کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کے پیش نظر رانا ثناءاللہ کو اہم ذمہ داریاں سونپیں گے۔ جس کے بعد ن لیگ کو پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں الیکشن کے لئے منظم اور فعال کیا جائے گا۔
Short Link
Copied