رانا ثناءاللہ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے گجرات کی عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ عدالت نے حقائق کے برعکس وارنٹ جاری کیے ہیں، دہشتگردی عدالت کے جج رانا زاہد کا بھائی میرے خلاف انتخاب لڑ چکا ہے، عدالت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ رانا ثنااللہ کے خلاف اداروں کو دھمکانے اور چیف سیکریٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے