راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کا یوٹیلیٹی اسٹورز اور پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا عندیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا یوٹیلیٹی اسٹورز اور پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے فیصلے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا بھی عندیہ دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج معاشی نہیں ہے بلکہ دہشتگردی اور امن امان کا ہے، پاکستان میں دہشتگردی نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، یہی تمام مسائل کی جڑ ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں ہر ادارے کی حدود قیود درج ہیں، کوئی ایک ادارہ تو تمام کام نہیں کر سکتا نہیں، یہ تمام نظام باہمی رابطے سے کام کرتا ہے پھر حکومت کا پہیہ چلتا ہے، غیر یقینی اور عدم تحفظ پر قابو پانے کے لئے تمام اداروں کو باہمی رابطے سے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان، افواج یا بیوروکریسی میں سے کسی کا الگ جزیرہ تو نہیں بن سکتا جہاں وہ اپنے طریقے اے نظام چلائیں۔ نو مئی کو جناح ہاوس کو آگ لگی، کورکمانڈر ہاؤس کو جلایا گیا، شہدا کی بےحرمتی ہوئی، جی ایچ کیو میں لوگ اندر داخل ہوگئے یا تو کوئی کہے کہ ایسا نہیں ہوا؟، بانی پی ٹی آئی وزیراعظم رہے اس ملک کے، ان سے ہی سوال ہو کہ کیا کسی ملک میں اسکی اجازت دی جا سکتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے