راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین بار بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف این اے 52 سے منتخب ہو کر وفاقی وزیر، وزیراعظم پاکستان اور سپیکر قومی اسمبلی جیسے اعلی عہدوں پر فائز ہوئے۔

سپیکر قومی اسمبلی کل بروز جمعہ 22 دسمبر کو این اے 52 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے