رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ خیال رہے کہ اے ٹی سی جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں رؤف حسن کے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق رؤف حسن کو سی ٹی ڈی نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ خیال رہے کہ سی ٹی ڈی پولیس رؤف حسن کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپا مار کر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے