ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بلاول اور آصف زرداری اہم اعلان کریں گے۔ سعید غنی

سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بلاول اور آصف زرداری اہم اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو بانی اور قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراونڈ میں منعقد ہوگی۔؎

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ برسی کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین اور صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پارٹی کی دیگر اعلیٰ قیادت خطاب کرے گی، کراچی کے تمام اضلاع سے قافلے 2 اور 3 اپریل سے گڑھی خدا بخش کے لئے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی نے کہا کہ اس سال شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے