عظمی بخاری

ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے سامنے حکومت بے بس

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت بے بس ہے۔ جبکہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے جعلی فوٹو سیشن کئے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کو پر لگ گئے ہیں۔ ضرورت کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ پنجاب میں آٹے اور گندم کا بحران دوبارہ آنے والا ہے سینیٹ الیکشن کے بعد چینی مافیا پھر سرگرم ہو چکا ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا خاتمہ صرف اپنے مافیا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا۔ اس سیزن میں پنجاب کے عوام دوبارہ گندم اور آٹے بحران کے لیے تیار ہوجائیں۔ حکومت جان بوجھ کر اپنے بندوں کو منافع دینے کے لئے عوامی حقوق پر ڈاکہ ماررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے