’دی ڈپلومیٹ‘ نے پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی، عطاء تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے ’دی ڈپلومیٹ‘ جریدے میں شائع مضمون پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جریدے نے آرٹیکل میں پاکستان کے دیرینہ دوست چین سے تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔

ایک بیان میں عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر ایسے حملے کامیاب نہیں ہوں گے۔ عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل میں دیا گیا تاثر غلط اور گمراہ کن ہے جو پاکستان کے عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی شخصیات کے دورے پورا سال جاری رہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرٹیکل میں دورے اور دہشت گردی کے واقعات کے درمیان گمراہ کن ربط کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے