شیری رحمان

دہشت گردی کا ناسور سر اٹھا رہا ہے، آپریشن ناگزیر ہوگیا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور سر اٹھا رہا ہے، آپریشن ناگزیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہیں ملک میں عدم استحکام رہے، یہ وہی ہیں جو طالبان کے دفتر کھول رہے تھے۔ ہم سوات واقعہ پر قرارداد لائےاور انہوں نے اس پر دستخط سے انکار کیا، انہوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا، یہ کیا چاہتے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بار بار کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی والے ہمارے دوست ہیں، ان کا وزیراعلی اس میٹنگ میں بیٹھا تھا۔ یہ چاہتے ہیں کہ وہ دور آئے کہ ملک میں ناسور مزید پھیلے، میں بجٹ تقریر کو یرغمال نہیں ہونے دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی حکومت نہیں تو طالبان اور ٹی ٹی پی ملک میں دہشت گردی کریں، کل قومی اسمبلی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل میں آپ نے مذمتی قرداد پر سائن نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے