خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے علاقے خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ خیبر کے علاقے نالہ میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے سبب ایک اہلکار دم توڑ گیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے ہیں، جاں بحق دہشت گرد کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔