ترجمان دفتر خارجہ

دہشتگردی کے واقعات میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی کے واقعات میں جان گنوا دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن پر اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کا شکار ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ پاکستان اظہار یکجتی کرتا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کی ہر قسم کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی سے جنگ میں جانوں کے نذرانے دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمارے ان شہدا کی قربانیاں کبھی بھی بھلائی نہیں جائیں گی۔ اس دن ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے بھارتی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ بھارتی غاصبانہ قبضے اور بربریت میں ہزاروں کشمیری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی سفارتی، سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی کشمیر میں جاری دہشتگردی پر آواز اٹھانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے