دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں۔ شیری رحمان

شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئے روز دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی قابل تشویش ہیں جبکہ دہشت گردانہ واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان حملوں کو ناکام بنانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، بہادر سیکیورٹی فورسز کا بروقت ردعمل قابل تعریف ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کا عارضی بنیادوں پر ردعمل ناکافی ہے، قومی پالسی پائیدار تب ہوتی ہے جب اس میں اتفاق رائے شامل ہو۔ تباہی سرکار نے ناکام تجربہ کیا، حکومت قومی اور پارلیمانی اتفاق رائے قائم کرنےمیں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ بھارت کے ساتھ کشیدگی ہو یا کشمیری معاملہ، یہ حکومت اپنا واضح طور پر موقف پیش کرنے سے قاصر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے