اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چترال حملے پر جاری بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہماری چوکس فورسز کا شکریہ، افواج نے چترال کے قریب پاک افغان سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا۔
وزیراعظم انوار الحق کا کڑ کا مزید کہنا ہے کہ چترال حملے میں ہمارے 4 فوجی جوانوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، حملے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام شہری ہمارے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔
Short Link
Copied