اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے شہید ہونے والے نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Short Link
Copied