دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ’جیت‘ کا ہی آپشن ہے جسے قومی اتحاد سے حاصل کریں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف جیت کاہی آپشن ہے جسے قومی اتحاد واتفاق سے حاصل کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، خیبرپختونخوا میں ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا فرنٹ لائن پر ہے۔ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس، ایف سی اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے اس جنگ میں شجاعت کی تاریخ اپنے لہو سے لکھی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف جیت کا ہی آپشن ہے، انشاءاللہ اس ناسور کا خاتمہ قوم کے اتحاد اور اتفاق سے کریں گے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ بے روزگاری غربت اور غیر مساوی دولت کی تقسیم سے انسانی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، ترقی پذیر ممالک کوغیر قانونی انسانی اسمگلنگ کا سب سے زیادہ سامنا ہے۔ پاکستان میں بھی انسانی اسمگلنگ کے منظم گینگ سرگرم ہیں، ایف آئی اے ان گینگز کی سرکوبی کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے اور متعدد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جا چکا ہے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقوام عالم کو کثیر الجہتی مشترکہ اقدامات اٹھانا کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے