طالبان

دہشتگردی میں ملوث دو تنظیمیں حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) دہشتگردی میں ملوث دو تنظیموں حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ نیکٹا کے مطابق حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ دونوں جماعتوں کو 2 سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں ملوث دونوں تنظیموں کو کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالنے کے بعد ملک میں کالعدم جماعتوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے