دہشتگردی سے نجات ملےبغیر معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ علامہ طاہر اشرفی

لاہور (پاک صحافت) علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی سے نجات ملےبغیر معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے ایام میں پورے ملک میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل ہوا، تمام علماء کرام کا عاشورہ محرم میں مثبت کردار رہا، فوج، رینجرز، پولیس اور سلامتی کے تمام اداروں کا شکر گزار ہوں، سیاسی قیادتوں کو بھی چاہئے کہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ایک میثاق پاکستان کیا جائے۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں دہشتگرد حملے ہوئے، بنوں میں افواج پاکستان کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ہیلتھ مرکز میں خواتین اور معصوم بچوں پر حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے