بلاول بھٹو

دہشتگردی کو ناکام بنانے کیلئے دہشتگردی کے بیانئے کو شکست دینا ہوگی۔ بلاول بھٹو

کوئٹہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کو ناکام بنانے کے لئے دہشتگردی کے بیانئے کو شکست دینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انھوں نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس بھی ہوا جس میں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور پارٹی ورکرز نے بلاول کا استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کو امن کا مکمل گہوارہ بنانے کے لئے صوبے میں گراس روٹ لیول تک سیاسی عمل ضروری ہے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے دہشت گردی کے بیانئے کو شکست دینا ہوگی، بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی خوش آئند ہے تاہم اس پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں 2022 کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل میں تیزی لائی جائے، گوادر سے کوئٹہ اور سبی سے جعفر آباد تک پورے بلوچستان کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے