اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کابینہ میں رائے مختلف رکھی جاسکتی ہے لیکن فیصلہ ایک ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اورکے پی کے کچھ علاقوں میں سکیورٹی کے مسائل ہیں لیکن الیکشن کا ماحول بالکل نظر آرہا ہے۔
واضح رہے کہ جاری بیان میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھاکہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی تجویزپاکستان یا میں نے نہیں دی، فلسطین کا دو ریاستی یہ حل دنیا دے رہی ہے، یہ تاثردرست نہیں کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہم نے دیا۔
Short Link
Copied