دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید

سیکیورٹی فورسز

راولپنڈی (پاک صحافت) ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان نائیک ساجد حسین اور سپاہی محمد اسرار شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید 33 سالہ نائیک ساجد حسین کا تعلق خوشاب سے اور 26 سال کے سپاہی محمد اسرار کا تعلق اٹک سے ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے