سیکیورٹی فورسز

دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ہے جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے کانی گرم میں 17 اور 18 اگست کی درمیانی رات دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں نائب صوبیدار سونے زئی نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ملیشیا

پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے