مچ (پاک صحافت) دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے مچ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا۔ خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی سے تمام حملے ناکام بنا دیے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 24 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ مچ حملے میں مارے گئے دہشت گردوں کی مزید تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
واضح رہے کہ صرف پچھلے سال دہشت گردوں نے ضلع تربت میں دہشت گردی کی 158 کارروائیاں کیں۔ دہشت گرد کارروائیوں میں 66 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
Short Link
Copied