دہشتگردوں نے بلوچستان میں رہنے والے ہر طبقے کو نشانہ بنایا، نگراں وزیرِ اعظم

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان میں رہنے والے ہر طبقے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری میں بڑی تعداد شہداء کی ہے، دہشت گردوں کا مقابلہ ہم سب کو مل کر کرنا ہو گا۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا اصل خزانہ یہاں کی تہذیب اور لوگ ہیں، آج کے دن کو ہزارہ کے شہداء کے نام کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ ہماری قربتیں پرانی ہیں، بلوچستان اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ایک پہچان ہے۔ نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے دشمن ایک ہیں، ہمارے اندر تفریق نہیں ہونی چاہیے، ہم اکٹھے ہوں گے، ان کا مقابلہ کریں گے، اسٹریٹ لڑائی بھی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امن ہو گا تو ادب پیدا ہو گا، جنگ میں ادب پیدا نہیں ہو سکتا، امن ہو گا تو تہذیب پیدا ہو گی، سائنس کی ترویج ہو گی۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ اکانومی، ٹیکنالوجیز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور دورہ ہے، ہمارا فوکس اسکل یوتھ ڈیویلپمنٹ پر رہا ہے، ابھی بھی تربیت کے جو ضروری معیار ہیں شاید اس طرح کی تربیت نہیں دی جا رہی۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں معیاری تربیت کے لیے تیاری کرنا پڑے گی، دیگر ممالک میں آج بھی پاکستان کی ورک فورس کی ڈیمانڈ ہے، اگر ہم نے معیاری تربیت پر توجہ نہ دی تو پھر باہر کے لوگ پاکستان کے بجائے دوسرے ممالک کی طرف دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے