شیری رحمان

دھمکیاں کام نہ کریں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی دھمکیاں کام نہ کریں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نیب قوانین میں حکومتی ترامیم کو چیلنج کیا اور اب بانی پی ٹی آئی انہیں نیب ترامیم کے تحت ریلیف مانگ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے نیب کے تفتیشی آفیسر کو دھمکیاں دی ہیں۔ ماضی میں یہ پولیس اور ججز کو بھی دھمکیاں لگاتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی آفیسر کو دھمکیاں دینا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ ریلیف نہ ملے تو گریبان پکڑنا ان کی عادت ہے، دھمکیاں کام نہ کریں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جون 2019 میں آصف زرداری گرفتاری کے موقع پر نیب افسر سے حسن سلوک سے پیش آئے۔ نیب افسران سے چائے کا پوچھا اور ہنستے ہنستے ان کے ساتھ جیل چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے