دھمکیاں دیں اور بات چیت بھی کریں ایسا ممکن نہیں۔ محسن نقوی

محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر مذاکرات حق میں ہوں، دھمکیوں سے مذاکرات نہیں ہوتے، یہ دھمکیاں دیں اور بات چیت بھی کریں ایسا ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ بیلا روس کا وفد آرہا ہے، بیلا روس کے وفد کو سکیورٹی دینی ہے، ہم کسی قسم کے جلسے، جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، عدالت کا جو بھی حکم ہو گا اس پر عمل درآمد کرائیں گے۔ خاص دنوں میں ہی کیوں احتجاج کیا جاتا ہے؟ چیف جسٹس کا جو بھی آرڈر ہوگا اس پر عملدرآمد کرائیں گے، ہم نے اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن تب ہوگی جب ہم کوئی مذاکرات کریں گے، اگر یہ 24 نومبر کی دھمکی دیں گے تو کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کو رہائی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں عدالت کے پاس ہے۔ کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے صوبے میں جس طرح مرضی احتجاج کریں، اسلام آباد نہیں، بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے، ان کی خواہش ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں تو بات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے