کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر کوئٹہ میں زخمیوں کو علاج کی سہولت نہیں مل سکی تو دوسرے شہروں میں بھیجیں گے۔
پشین میں دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، خودکش حملہ نہیں تھا، اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ جان اچکزئی نے کہا کہ دھماکا افسوسناک ہے، کل بلوچستان کے عوام نکلیں گے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے، بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پُرامن ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کل نکلیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے، افسوسناک واقعے کے باوجود اپنی ذمے داری جاری رکھیں گے۔
Short Link
Copied