احسن اقبال

دھرنے حل نہیں، مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ ماہرین لے آئے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ اپنے ماہرین لے آئے اور حکومت کے ساتھ بیٹھ کر حل نکالے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ دھرنوں اور مظاہروں سے حل ہونے والا نہیں ہے، اس کا واحد حل معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ مہنگی بجلی کا حل جس کے پاس ہے وہ اپنے ماہرین لے آئے اور حکومت کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کو موجودہ معاشی حالات سے نکلنے کے لیے ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے، برامدات کو جلد 31 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالرز تک لے کر جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے