عظمی بخاری

دھرنا اور جلسہ اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی تسلیم کر لے اس کے ستو مک چکے ہیں، گرگٹ رنگ بدلتا ہے لیکن اس کی فطرت نہیں بدلتی، پوری تحریک انصاف گنگا نہا کر بھی آجائے تو 9 مئی کے سیاہ دھبے ان کے دامن سے نہیں مٹ سکتے۔ دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہے، اس کے بغیر فتنہ پارٹی کو نہ بیرونی فنڈنگ ملتی نہ ڈیجیٹل دہشتگردوں کو تنخواہیں دے پاتے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسے جلوس نہ کرنے سے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہے۔ اب فوج کی حرمت اور تقدس پر 9 مئی والے ہمیں لیکچر دیں گے اللہ کی شان ہے، آپ لوگوں کے بھیانک چہرے اور بدبودار سیاست کی حقیقت عیاں ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میوزک کنسرٹ اور پیسے بانٹ کر لوگ اکٹھے کرنیوالے کہتے ہیں قوم ہمارے ساتھ ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی کیساتھ قوم نہیں دیہاڑی دار اور ڈیجیٹل دہشتگرد ہیں، قوم پاکستان اور مسلم لیگ نون کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے