دھاندلی زدہ الیکشن سے لائی گئی نااہل حکومت نے ملک کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی نااہل و نالائق حکومت نے ملک کو صرف تین سال میں مکمل طور پر تباہ و برباد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی طرز کی ایمرجنسی اور نظام کی تبدیلی کے فارمولوں کی پھڑپھڑاہٹ سنی جارہی ہے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی کے نتیجے میں ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عام شہری کا جینا محال کردیا ہے جبکہ لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسی صورت حال میں پی ٹی آئی حکومت کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے