احسن اقبال

دو صوبائی حکومتیں ختم کرنے پر عمران خان کے شکر گزار ہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دو صوبائی حکومتیں ختم کرنے پر عمران خان کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی نالائقی پر عمران خان نوبل انعام کے حقدار ہیں، بدقسمتی سے عدلیہ کے کچھ فیصلے عمران خان کی سیاست کے پیچھے کھڑے ہیں، پرویز الہی ٹیپ سے میچ فکسنگ کے بعد اب عدالتی کیس فکسنگ ہورہی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، بیورو کریسی اور سیاست دانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے، عمران حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا تھا، خوشی ہے علی وزیر کو رہائی ملی، یہ قانون کی جیت ہے، عمران حکومت، دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع دے کرگئی۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے عمران خان ملک دشمن قوتوں کا آلہ کار بن چکا ہے، بھارت اور پی ٹی آئی میڈیا سیل ایٹمی پروگرام کے خلاف بے بنیاد مہم چلا رہا ہے، عمران خان اپنی سیاست کو ختم ہوتا دیکھ کر حواس باختہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے