دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دونوں اہم عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صدر نے اہم تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہے۔ دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، اللہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر رحمت فرمائے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر27 نومبر سے پہلے ہوجائے گا اور دونوں تقرریاں دو مختلف دن بھی ہوسکتی ہیں لہٰذا امید ہے کہ28 نومبر تک سارا پراسس مکمل ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے