شہباز شریف

دولتمند، سرمایہ دار کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دولتمند، سرمایہ دار کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات، ڈیجیٹائزیشن پر طویل اجلاس ہوا، وزیراعظم نے فراڈ ڈیٹیکشن اینڈ انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ بھی ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے کہا کہ چار ماہ میں 800 ارب کا ٹیکس ریفنڈ فراڈ پکڑا ہے۔ 44 ارب روپوں کے 63 مقدمات نمٹا دیے گئے۔ 3 کھرب 2 ارب روپے کے 83 ہزار سے زیادہ کیسز باقی ہیں، سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریفنڈ کا نظام مزید بہتر بنائیں گے، ایف بی آر میں اصلاحات سے محصولات میں اضافہ ممکن ہے، اصلاحات کے متعلق ایف بی آر کے کئی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیراعظم نے ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونلز کی کارکردگی جانچنے کیلئے ڈیش بورڈ تیار کرنے کی ہدایت دی، ایف بی آر کا فراڈ ڈیٹیکشن اینڈ انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ مکمل ڈیجیٹائز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے