اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوسروں کو قانون پر لیکچر دینے والا عمران خان اب خود ہی قانون سے بھاگ رہا ہے، اس کی اصلیت سامنے آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد افراتفری پھیلا کر معیشت کی سمت پھر خراب کرنا ہے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا جرم ثابت ہوا، 8 سال یہ احتساب سے بھاگتے رہے، ان کی صداقت امانت کا جنازہ نکل چکا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو فارن ایجنٹ ڈیکلیئر کیا ہے۔ عمران خان پکڑے گئے ہیں، چوری پکڑی گئی، پانچ بیان حلفی پکڑے گئے، جب انویسٹی گیشن کرتے ہیں تو کہتے ہیں نہیں آؤں گا، خاتون جج کو کہتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، اس پر کیوں سو موٹو نہیں لیا جاتا؟۔
Short Link
Copied