اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے پی ٹی آئی والے اپنے آپ کو درست کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے اکاؤنٹ اور فارن فنڈنگ کو مس ہینڈل کیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جاری ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کا روز فارن فنڈنگ کا بتایا جاتا ہے ، یہ کیس پی ٹی آئی کے اکبر ایس بابر نے کیا ہے۔ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کا کیس دیگر جماعتوں پر کر دیا ، ان کو معلوم ہی نہیں تھا ایسا کچھ دیگر سیاسی جماعتوں نے نہیں کیا ، تحریک انصاف کی درخواست پر کچھ بھی نہیں لگا۔
واضح رہے کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جاری بیان میں مزید کہا کہ یہ لوگ روز آکر بینڈ بجاتے ہیں کہ فلاں نے یہ کیا ، خان صاحب اپنے اکاؤنٹس درست انداز میں بتاتے تو ای سی پی کو کیا ضرورت تھی۔ دنیا بھر پر الزام لگانے کی جگہ پی ٹی آئی غلطیاں مانے ، ہمارے پاس تمام ریکارڈ وجود ہیں۔