مریم نواز

دودھ میں ملاوٹ اور قیمتوں میں مصنوعی اضافہ قابل برداشت نہیں۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دودھ میں ملاوٹ اور قیمتوں میں مصنوعی اضافہ قابل برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز مہنگائی کے خاتمے کے لیے سرگرم، ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اجلاس ہوا جس میں چکن دودھ کے نرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعلی نے دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں چکن، دودھ کی سپلائی چین میکنزم اور نرخ کے تعین سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی اور تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے نرخ کی مانیٹرنگ اور استحکام کے لئے مزید موثر نظام بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ سپلائی چین کی کارکردگی میں بہتری کے لیے سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سپلائی چین کو بہتر بنا کر قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ قابل برداشت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے