کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میرا نوٹیفکیشن 12 ربیع الاول کے بابرکت روز ہوا، اسی روز عہد کیا کہ خلق کی زیادہ سے زیادہ خدمت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو ایک جگہ جمع کر دیا، ہم سب مل کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ہمارے لئے قابل فخر دن ہے کہ آج ہمارے درمیان معروف سکالر موجود ہیں۔
Short Link
Copied