مراد علی شاہ

دنیا کا سب سے کامیاب پروجیکٹ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فلڈ افیکٹیس ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کا سب سے کامیاب پروجیکٹ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فلڈ افیکٹیس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کے دوران کہا ہے کہ ایک کروڑ گھر بنا کر دینے کے منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ ایک کروڑ 60 لاکھ افراد اس منصوبے سے مستفید ہو رہے ہیں، گھر کی خاتون کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیں۔ مکان ٹھیکیدار نہیں بنا رہے، لوگ خود بنا رہے ہیں، ان کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے زائد گھر بنا چکے ہیں، جتنا سیلاب آیا تھا اس سے زیادہ اونچائی پر پلنتھ بنائی جاتی ہے اور ایک کمرے کا گھر بنایا جاتا ہے، زمین کی ملکیت بھی لوگوں کو دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی دور میں سندھ کی کوئی اسکیم وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل نہیں کی گئی۔ موجودہ وفاقی حکومت نے نظر ثانی کرکے شامل کی۔

انھوں نے کہا کہ 1976 اور 1996 وغیرہ میں بھی سیلاب آئے، کبھی حکومت نے گھر بناکر نہیں دیئے، اس وقت تک 7700 گھر نجی شعبے سے فنانس کروا چکے ہیں، دنیا میں آج تک اتنا بڑا پروجیکٹ نہیں بنا، 1 لاکھ 25 ہزار گھر مکمل کرچکے ہیں، روزانہ 1500 گھر مکمل کرتے ہیں، 5 سے 6 لاکھ زیر تعمیر ہیں، یومیہ گھروں کی تعمیر 3000 پر لے جانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے