مظفرگڑھ (پاک صحافت) پنجاب پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ میں شہباز گل نے مسلح افراد کے ہمراہ مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا، مسلح افراد کی موجودگی کے باعث پولیس نے شہباز گل کو گرفتار کیا ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو نقص امن کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ ڈی پی او کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی کہ شہباز گل کے ساتھ موجود سکیورٹی اہلکاروں کو روکا جائے، ان کا اسلحہ تحویل میں لے لیا جائے۔
Short Link
Copied