دفترخارجہ نے کوپ 28 میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ نے عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 کے موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ کوپ 28 کے دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کی درمیان ملاقات طے نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ورلڈ کپ فائنل میچ میں آسٹریلیا کی حمایت کرنے والے 7 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، بھارت دہشتگردی اور دہشتگردی سے متعلق کالے قوانین کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہوں پر ہمیں عبوری افغان انتظامیہ سے جن نتائج کی توقعات تھیں ان پر عمل درآمد پر مایوسی ہوئی ہے، افغانستان میں موجود دہشتگردوں اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری شروع کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ طبی مراکز اور سکولوں پر حملوں کی تحقیقات کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے