ترجمان دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے امریکی قرارداد کو پاکستانی انتخابی عمل سے لاعلمی کا نتیجہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کی منظوری کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا ہے کہ مخصوص افراد کا وقت اور سیاق و سباق دوطرفہ تعلقات سے موافق نہیں، امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہوئی قرارداد پاکستانی انتخابی عمل اور سیاسی سوجھ بوجھ سے عاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم تعمیری بات چیت اور مشغولیت پر یقین رکھتے ہیں، ایسی قراردادیں نہ تو تعمیری ہیں اور نہ ہی بامقصد، امید ہے امریکی کانگریس باہمی تعاون کی راہوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت اور مجموعی طور پر پانچویں سب سے بڑی جمہوریت ہے، پاکستان اپنے قومی مفاد کے مطابق آئین پر عملداری، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی اقدار کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی میں 3 ہزار 56 ارب سے زائد کا بجٹ منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے 3 ہزار 56 ارب سے زائد کا بجٹ منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے