دعا ہے شوال کا چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لائے۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امت مسلمہ کو شوال کا چاند نظر آنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم پر شوال کا یہ چاند امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرمائے۔ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ماہ رمضان کی روزے، نمازیں، نوافل اور عبادات قبول فرمائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ دعا کرتی ہوں کہ عیدالفطر کا چاند ہر گھر میں امن سکون اور خوشیاں لائے۔ دعا ہے کہ شوال المکرم میں ہر دن اور ہر رات امن وسلامتی کی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے