دعائیں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کیلئے ہیں، عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے، ذلفی بخاری

(پاک صحافت) تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہماری دعائیں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کیلئے ہیں، پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیل کے تنازع کو بڑھانے کے ارادے کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سر زمین پر قتل ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، اس عمل سے اسرائیل نے جنگ بندی کی اپنی تجویز کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہے۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ اسرائیل اپنے مفادات کے لیے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرتا ہے، 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں خواتین اور بچوں پر ظلم کیا، اسرائیل اپنی غیر متناسب جارحیت میں اضافہ چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے