پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دشمن ان شہادتوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ کسی بھی بے گناہ مسلمان کو مارنا مسلمان کی شایان شان نہیں۔ ہم اس ملک میں پرامن سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ باجوڑ میں علما و حفاظ، دینی جلسہ میں دھماکے کی مذمت کرتا ہوں۔ حکومت اور ریاست کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں وہ انہیں پوری کرنی چاہئیں۔ کوئی فورم ایسا نہیں جہاں آواز نہ بلند کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ان شہادتوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ اقوام متحدہ، چین، ایران اور سعودیہ نے واقعے کی مذمت کی ہے۔
Short Link
Copied