درخواست ہے افغانیوں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئیں، ایمل ولی خان

ایمل ولی خان

مالاکنڈ (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ درخواست ہے افغانیوں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئیں۔ ایسی پالیسی بنائیں، جس سے افغانی عزت کے ساتھ رہ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ غیرقانونی رہائش قابل قبول نہیں، افغان شہریوں کا معاملہ مختلف ہے۔

واضح رہے کہ ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ جو افغان پاکستان میں قانونی طور پر رہ رہے ہیں انہیں تنگ نہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 8  فروری کو پختون عوام نکلیں گے اور اپنے مستقبل کو ترجیح دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے