دباؤ کے باوجود ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کرینگے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دباؤ آ رہا ہے لیکن ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کریں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نئے ٹرمینل تک مفت شٹل سروس کی فراہمی کے باوجود کچھ بس آپریٹرز نے جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیں، ٹرمینلز کی منتقلی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دباؤ آ رہا ہے لیکن ہم ہر صورت کام جاری رکھیں گے، کراچی شہر سے باہر ٹرمینلز کی منتقلی کا مقصد سڑکوں سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز قانون کا احترام اور تعاون کریں۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز سے واقف ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدِ نظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے