دالبندین، 5 افراد کی کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد

دالبندین (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب 5 افر ادکی لاشیں ملی ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قتل کیے گئے افراد کو فائرنگ کرنے کے بعد قتل کر کے بجلی کے کھمبو ں سے باندھا گیا تھا۔

ریسکیو کے عملے نے لاشوں کو کھمبوں سے علیحدہ کرکے انہیں شنا خت، پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے دالبندین اسپتال منتقل کر دیاہے۔ پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے