عظمی بخاری

خیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر صاحب حقیقت یہی ہے آپ سے صوبہ نہیں چل رہا، جو جماعت دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگاتی ان کے اپنے وزرا اپنے ہی وزیراعلیٰ کو چور اور کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں مشہور تھا یہ کھاتا بھی ہے کھلاتا بھی ہے لیکن لگاتا نہیں، علی امین گنڈاپور بالکل اپنے لیڈر کے نقشے قدم پر نہیں چل رہے، وہ اکیلے ہی کھا رہے ہیں لیکن کابینہ کو نہیں کھلا رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی بات کی لڑائیاں ٹاک شو اور پریس کانفرنسز تک پہنچ گئی ہیں، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھائیں گے تو بچے چیخیں تو ماریں گے، خیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز کے حصے بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں، یہ لوگ پختونوں کی قسمت بدلنے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے