خیبر پختونخوا حکومت کا کُرم میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کُرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خدشہ ہے کہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کر کے علاقے میں امن بحال کرے گی، شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ شرپسند امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں کے عوام کی رہائش کےلیے بہترین متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوام تعاون کریں، حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کر کے علاقے میں امن بحال کر دے گی۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت 3 ماہ سے کرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ کیا، امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کر کے علاقے میں امن بحال کردے گی، علاقے کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن معاہدے کا احترام اور پاسداری کرتے ہیں۔ دوران اجلاس چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سول اور پولیس افسران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے