خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں مسجد کی حدود میں ہونے والے دھماکے میں ایس ایچ او شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع خیبر میں دھماکہ ہوا ہے، آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کے مطابق تھانہ علی مسجد کی حدود میں ہوئے دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔ مشکوک شخص مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے ایک اور مشکوک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا جبکہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
Short Link
Copied