خیبرپختونخوا کے عوام سیلاب میں بہہ رہے ہیلی کاپٹر عمران خان کے پاس ہے۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام سیلاب میں بہہ رہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر عمران خان کے پاس ہے جس میں وہ سیاسی جلسوں کیلئے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری پر الزام تراشی کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔ شوکت خانم ٹرسٹ کیلئے ملنے والی رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرواتے ہوئے شرم بھی نہیں آئی۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان بلین ٹری، بی آر ٹی اور مالم جبہ کرپشن کیس کے بنیادی کردار ہیں۔ منی لانڈرنگ کرنے والا عارف نقوی عمران خان کا فرنٹ میں ہے۔ وہ کون سی دشمنی نہیں جو عمران نے ملک سے نہیں کی، نیازی صاحب پہلے انسان بنو پھر سیاستدان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے